اہم خبریں

الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے ، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )عدلیہ کیخلاف گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی، کئی سو اکاؤنٹس بند کیے گئے،عدالتوں کے فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، ،ملک کے اندر اور باہر لوگ اس طرح کی سرگرمیوں سے باز آجائیں،وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی پریس کانفرنس کہا عدم برداشت اور جھوٹ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، کسی کو ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر آنے والی چیزوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، تحقیقاتی ادارے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔، اسلام آ با د میں تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہاتمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ گئیں، الیکشن 8 فروری کو ہونگے ، الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ پارٹی میں جمہوریت نہ ہو اور آپ ملک میں جمہوریت کا جھنڈا لیکر چل پڑیں۔

متعلقہ خبریں