اہم خبریں

آج پیپلز پارٹی کی سیاست کو دفن کردیا ،مصطفی کمال

کراچی ( اے بی این نیوز   )مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے آج پیپلز پارٹی کی سیاست کو دفن کردیا،8فروری کو پیپلز پارٹی کی ضمانت ضبط کریں گے،ایم کیو ایم کےجلسے کے بعد بلاول بھٹو اپنی کراچی کی تنظیم کو فارغ کردیں،بلاول بھٹوکوکہتاہوں کہ ایم کیوایم کےبغیروزیر اعظم نہیں بن سکتے،آج کے جلسے نےپیپلزپارٹی کی انویسٹمنٹ کودفن کردیا،ایک ووٹ بھی آگے پیچھےکیایہ لوگ تمہیں نہیں چھوڑیں گے،آج کےجلسے نےپیپلزپارٹی کےآراو،ڈی آراوکوناکام بنادیا،پیپلزپارٹی لندن سےبائیکاٹ کال کےسہارے پربیٹھی ہے،پیپلزپارٹی سمجھتی ہےبائیکاٹ سےمہاجرووٹ دینے نہیں نکلیں گے،ڈاکٹرعاصم کےذریعے2ارب دےکرلندن میں پتنگ کوخریداگیا،کراچی کاووٹ ایم کیوایم پاکستان کاہے،پتنگ کاہے،پیپلزپارٹی لندن2ارب بھیج کربائیکاٹ کی کال کرائےگی،آج کےجلسےنےپیپلزپارٹی کی22ہزارارب کی انویسٹمنٹ کودفن کردیا۔

متعلقہ خبریں