اہم خبریں

8 فروری کو ہر طرف شیر کی آواز ہوگی، مریم نواز

لاہور (  اے بی این نیوز   )مریم نوازشریف نے کہا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی،اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے،6سال سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا،عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مر حلقہ این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے،میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ، عوام کی خدمت کیلئے نکلی ہوں،ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں،نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے،8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی،جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

متعلقہ خبریں