لاہور (اے بی این نیوز )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزردارینے کہا ہے کہ حکومت میں آئیں گے تو غریب لوگوں کیلئے 30لاکھ گھر بنائیں گے،پاکستان کی تاریخ میں ایسامعاشی بحران نہیں دیکھا،پیپلزپارٹی آپ کی مددسےنفرت کی سیاست کودفن کردےگی،ہم آپ کے ساتھ مل کرملک کومعاشی بحران سے نکالیں گے،نفر ت کی سیاست سے ملک کو تقسیم کیا جارہا ہے،جودہشت گردسراٹھارہے ہیں وہ سرکاٹ دوں گا،پاکستان کا دل ٹوٹا ہوا ہے،پیپلزپارٹی تمام مسائل حل کر نے کیلئے تیارہے،ہمیں کہاجاتاہے تعدادکم ہونے کےباوجود یہاں کیوں آئے،کچھ لوگ کہتےہیں کہ آپ لاہورمیں الیکشن لڑنے کیوں آئے ہوں،میں مخالفین سےکہناچاہتاہوں لا ہورہماراہےآپ کانہیں،لاہوربہادراورغیرت مندوں کاشہرہے،تعدادکم ہو ہم حق اورسچ کے راستے پرکھڑے ہیں،پیپلزپارٹی کوپنجاب سےنکال کرنقصان یہاں کےعوام کاہوا،ان پرکبھی شوباز شریف اورکبھی وسیم اکرم پلس کومسلط کیاجاتاہے،سازش کی تحت اگر پیپلز پارٹی کو لاہور سے نکالا گیاتو نقصان عوام کو ہوگا، وہ انتخابی جلسہ سے خطاب کر ہے تھے انہون نے کہا کہ میں آپ کیلئےلڑنے اورجدوجہدکرنےکیلئے آیاہوں،میں جانتاہوں میرے عوام مہنگائی اوربیروزگاری سے تنگ ہیں،میں آپ کیلئے10نکاتی منشورلے کرآیاہوں،ہم ایک بارپھرقائدعوام کانظریہ اپناتے ہوئے آپ کاپیسہ آپ پرخرچ کریں گے،اشرافیہ سےسبسڈی لے کرپاکستان کےعوام پرخرچ کریں گے،ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اورغربت میں اضافہ ہواہے،پاکستان میں کوئی بھی اپنی تنخواہ پرگزارانہیں کرسکتا،پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرآپ کی تنخوا ہ ڈبل کرے گی،میں پرانی اورنفرت کی سیاست کوختم کرناچاہتاہوں،اگرآپ نے اپنی حکومت بنانی ہےتوپیپلزپارٹی کوجتوائیں،باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں،پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جوعوام کی نمائندگی کرتی ہے،ہم اپنے منشورپرالیکشن لڑیں گے،بلاول بھٹوکی حکومت بنی توعوام کو300یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے،میں آپ کی خدمت ایسےکرناچاہتاہوں جیسابیٹااپنی والدہ کی کرتاہے،پیپلزپارٹی کانظریہ ہے کہ کسان خوشحال توپاکستان خوشحال،۔قائدعوام نےآپ کوحق دلوایا،شہیدبینظیرنےآپ کیلئےآوازبلند کی،میں آپ کی مددکیلئےمیدان میں کھڑاہوں۔آپ نوجوانوں کےپاس جائیں اورانہیں سمجھائیں کہ اپناووٹ ضائع نہ کریں،ووٹ کا حق استعمال کریں اور اپنے بہتر مستقبل کا خود فیصلہ کریں،الیکشن میں آپ نےپاکستان پیپلزپارٹی کوکامیاب کر اناہے،میں شہیدبینظیربھٹوکےنامکمل مشن کوآپ کیساتھ مل کرمکمل کروں گا،پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکراپنے10نکاتی ایجنڈے کومکمل کرےگی،،میں سیاسی کارکنان کی عزت کرتا ہوں اورکرتارہوں گا۔















