کراچی ( اے بی این نیوز )پیپلزپارٹی کے دفترپرحملے میں ایم کیو ایم پاکستان ملوث ہے، ایم کیوایم کا خیال تھا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کوئی اور جماعت دفتر نہیں کھول سکتی، پیپلزپارٹی کے سعید غنی کی پریس کانفرنس کہا ، پیپلزپارٹی کے دفتر پر حملہ مصطفیٰ کمال کے بیانات کا تسلسل ہیں،مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ہم لڑنے پر آئیں تو کوئی ہم سے جیت نہیں سکتا، حملے کے پیچھے کون لوگ ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ،ایم کیو ایم پاکستان پی ایس پی مافیا کے کنٹرول میں ہے، خالد مقبول صدیقی بے بس کنوینر ہیں،ایم کیو ایم کا جوتھوڑا بہت ووٹ تھاوہ مصطفیٰ کمال کے آنے کے بعد ختم ہوگیا ،سعید غنی کی ن لیگ پر بھی تنقیدکہاپی ٹی آئی سے بلا واپس لینے اوربانی چیئرمین کو جیل میں ڈالنے کی خواہش ن لیگ کی تھی















