نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی سپریم کورٹ نے گجرات کے بلقیس بانو ریپ اینڈ مرڈر کیس کے گیارہ ملزمان کو حکم دیا ہے کہ 21 جنوری تک اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ ڈیڈ لائن پہلے مقرر کی تھی۔ اب اس حوالے سے حتمی انتباہ جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کی طرف سے سرینڈر کے لیے مزید مہلت دیے جانے کی اپیل مسترد کردی تھی۔جسٹس بی وی ناگارتنا اور جسٹس اُجل بٗھیان پر مشتمل بینچ کے فیصلے کے مطابق ملزمان نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے جو وجوہ بیان کی تھیں وہ میرٹ پر پوری نہیں اترتی تھیں۔















