اہم خبریں

یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ نواز شریف اور ان کےخاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے۔ایران اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں، اب بھی وقت ہے ہم کوئی منفی اقدام نہ کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو، جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کےلیےکھڑا ہے، یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں