دبئی (نیوزڈیسک)دبئی نے دنیا کا بلند ترین رہائشی کلاک ٹاور ایٹرنیٹاس ٹاور بنانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رہائشی کلاک ٹاور کی لمبائی ساڑھے 4 سو میٹر (1476 فٹ) ہوگی۔ایٹرنیٹاس ٹاور لندن کے رہائشی کلاک ٹاور’ ’بگ بین‘ ‘سے چار گنا سے زیادہ لمبا ہوگیا جبکہ ایٹرنیٹاس ٹاور نیویارک میں قائم دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت ’’سینٹرل پارک ٹاو‘ر‘ سے صرف 22 میٹر (72 فٹ) چھوٹا ہوگا۔اگر دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاور کی بات کی جائے تو یہ ایٹرنیٹاس کا دوسرا نمبر ہوگیا، اس سے قبل دنیا کا بلند ترین کلاک ٹاور سعودی عرب کے شہر مکہ میں ’’مکہ رائل ٹاور‘‘ ہے جس کی بلندی 601 میٹر ہے۔















