اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 17 ہزار 816 امیدوار انتخابی دنگل میں حصہ لیں گے ،قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5 ہزار 121 امیدوار میدان میں موجود،انتخابی دوڑ میں 4 ہزار 807 مرد، 312 خواتین اور 2 خواجہ سرا بھی شامل ، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے 1873 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، جبکہ 3 ہزار 248 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے،،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کے لیے 6 ہزار 710 امیدوار میدان میں ہوں گے، سندھ اسمبلی کےلیے 2 ہزار 878 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے1834 ،بلوچستان اسمبلی کے لیے1273 امیدوار میدان میں ہوں گے۔















