اہم خبریں

حالات کا الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اسحا ق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم جانے کافیصلہ آنے والے وزیراعظم کریں گے، ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے 3سال میں نکل سکتے ہیں،آئی پی پی سے 2قومی اسمبلی کی سیٹوں پر ایڈجسمنٹ کی ہے،ایک راستہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ہے جو تکلیف دہ ہے،دوسرا راستہ ہےکہ آئی ایم ایف کے پاس چلے جائیں،ایران کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،ایران پر پابندیوں کےباوجود ہمارے تعلقات رہے،افواج پاکستان کا ایران کو جواب درست ہے،ہماری داخلی سلامتی کی خلاف ورزی ہوگی تو جواب ضرور دیاجائےگا،ایران کو چاہیے تھا کہ پاکستان کو معلومات فراہم کرتا اور ملکر دہشتگردوں کو ختم کرتے،مجھے نہیں لگتا کہ اس حالات سے الیکشن پر کوئی اثر پڑے گا،پیغام چلاگیاہے،آرمی چیف اور ان کی ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے،نواز شریف وزیراعظم بنے تو وزیرخزانہ کافیصلہ وہی کریں گے،نواز شریف نے پیغام دیا ہےسب ملکر ملک کو مشکل سے نکالیں گے،آنے والے حکومت کے پاس دو راستے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں