اہم خبریں

8فروری کوملک میں الیکشن ہورہے ہیں،بلاول

لاہور ( اے بی این نیوز      )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 8فروری کوملک میں الیکشن ہورہے ہیں،الیکشن کیلئےہم میدان میں اترچکے ہیں،سناتھااین اے127میں ن لیگ کاراج ہےمگر وہ نظرنہیں آئے،این اے127میں تحریک انصاف بھی نظرنہیں آرہی،پیپلزپارٹی واحدجماعت ہےجولاہورمیں بھی الیکشن کیلئےتیارہے،ہم آپ کےنمائندے بنیں گےاورحلقہ کےعوام کی خدمت کریں گے،کیاآپ کوپتاہے یہاں سے ن لیگ کاکون امیدوارہے؟،ہمیں آپس کے اختلافات کوختم کرناہوگا،ہم مل کرمحنت کریں گے اوریہاں کےعوام کی آوازبنیں گے،ہم پوری دنیامیں آپ کی نمائندگی کریں گے،پاکستان پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے،پنجاب بھرمیں مفت تعلیم اورصحت کی سہولیات پہنچائیں گے،غریب اورمستحق افرادکو30لاکھ گھربناکردیں گے،ہمارامقابلہ غربت،مہنگائی اوربیروزگاری سے ہے،اقتدارملاتوملازمین کی تنخواہیں ڈبل کریں گے،ہم نفرت اورتقسیم کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

متعلقہ خبریں