لاہور ( اے بی این نیوز )انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے،، شہبا ز شریف کی پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کہا،، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے،اقتصادی پالیسی میں توازن لائیں گے، عوام اور مالیاتی اداروں دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،عوام دیکھ چکے ،مسلم لیگ (ن) کے سوا باقی سب نے دھوکہ دیا ، ملا قات کر نے والو ں میں سابق وزراء خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، میاں جاوید لطیف، میاں عطا مانیکا شا مل تھے ،،ملاقات میں پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا















