اہم خبریں

انتخابات سے فرار ملک کو بحران سے دو چار کرسکتا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خلاف آئین کوئی فیصلہ اور کوئی قرارداد قابل قبول نہیں۔سینیٹ میں ملک کی بڑی جماعتوں کی غیر موجودگی میں قرار داد لانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔سینیٹ میں کورم بھی پورا نہیں تھا، اس لیے اسے کثرت رائے کہنا درست نہیں۔جمعہ کو جاری بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات سے فرار ملک کو بحران سے دو چار کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آئین کے خلاف کوئی فیصلہ اور کوئی قرارداد قابل قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں