اہم خبریں

حلیم عادل شیخ ،شاہ محمود اور زین قریشی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور ،کراچی(نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور ان کےصاحبزادے زین قریشی کے عمر کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے عمر کوٹ سے شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد گی کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا ، الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عدنان الکریم نے سماعت کی۔الیکشن ٹربیونل نے شاہ محمود قرشی اور زین قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئےاین اے 214 عمرکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف این اے 238 سے حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنےکی اجازت دیدی جبکہ این اے 241 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی۔جسٹس عدنان الکریم میمن کا کہنا تھا دوہری شہریت ختم ہو چکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں، اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہو جائے گی۔ٹربیونل نے این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں