اہم خبریں

بڑی خبر، اساتذہ کے حوالے سے اہم حکومتی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

بڑی خبر، اساتذہ کے حوالے سے اہم حکومتی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور تدریسی عملے کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کی پوسٹنگ اور تبادلوں پر عائد پابندی 31 دسمبر 2026 تک نافذ رہے گی۔ پابندی کے دوران معمول کے تبادلوں اور پوسٹنگ سے متعلق درخواستیں، تجاویز یا کیسز پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پابندی کا اطلاق ای-ٹرانسفر پورٹل کے ذریعے شروع یا زیرِ عمل تبادلوں پر بھی ہوگا۔

تاہم پابندی سے بعض معاملات کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جن میں ترقی پانے والے اساتذہ کی تعیناتی، نئے بھرتی ہونے والے تدریسی عملے کی ابتدائی پوسٹنگ اور نئے قائم کیے گئے سکولوں کو فعال بنانے کے لیے ضروری تعیناتیاں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ حکام، ڈائریکٹوریٹس اور ضلعی تعلیمی افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ مستثنیٰ معاملات کے علاوہ کسی بھی تبادلے یا پوسٹنگ کے کیس کو منظور یا آگے نہیں بڑھایا جائے گا، جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف انتظامی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق مذکورہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور 31 دسمبر 2026 تک جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں‌:حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل، اہم پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں