کراچی( نیوز ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی و جی ڈی اے ممبر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینک ڈیفالٹر نکلیں،سٹیٹ بینک حکام نے الیکشن کمیشن میںرپورٹ جمع کروا دی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نااہل قرار دینے کیلئے اعتراضات بھی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروا دیئے ، اعتراضات پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے جمع کراوئے ۔سعدیہ جاوید کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ فہمیدہ مرزا کے خواتین کی مخصوص نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کئےجائیں، وہ 21 کروڑ سے زائد کی بینک ڈیفالٹر ہیں، کوئی بینک ڈیفالٹر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔















