اہم خبریں

آ ج3 جولائی بروزبدھ2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر،بالائی پنجاب اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 35، سیدو شریف 27، مالم جبہ 26، کاکول 02، دیر (لوئر اور اپر 01)، کشمیر: راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان: بارکھان 04، پنجاب: مری اور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، تربت، دالبندین 47، بھکر، جیکب آباد، نوکنڈی میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ صبح اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: پی اے سی کی چیئر مین شپ، حکومت نے اپوزیشن سے رابط کر لیا

متعلقہ خبریں