اہم خبریں

ملک بھر میں 19 جون سے پری مون سون بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عیدالاضحیٰ کے موقع پر میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں