فیفا ورلڈ کپ ، کروشیا نے مراکش کوشکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

دوحہ(نیوز ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کیلئے تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے ہونے والا میچ کروشیا نے جیت لیا ،خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ میچ کے 7 ویں منٹ میں کروشین کھلاڑی جوسکو گویڈریال نے گول کر کے اپنی ٹیم کو مراکش پر برتری دلا دی۔ اس گول کے 2 منٹ بعد ہی مخالف ٹیم مراکش کے کھلاڑی اشرف داری نے گول داغ کر برتری برابر کر دی۔جس کے بعد فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کو بارہا کوششوں کے باوجود گول کرنے کا موقع نہ ملا۔ میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے 3 منٹ پہلے کروشیا نے گول کر کے اپنی برتری پھر ثابت کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔