لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اسی ماہ اپنی دلہن گھر لے آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریب 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی جس کے مہمانوں کی لسٹ میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔یاد رہے کہ 23 جنوری کو شاداب خان کا سابق لیگ اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح ہوا تھا۔
اس حوالے سے شاداب خان نے مداحوں کےلئے پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ براہ کرم میری، میری اہلیہ کی اور ہماری فیملیز کی ترجیحات کا احترام کریں۔علاوہ ازیں شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی کے ساتھ نکاح بھی اسی ہفتے ہوگا۔شاداب خان کے نکاح کا اچانک اعلان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیاپاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ شب جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تو ایک جانب مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوا تو دوسری جانب میمز کا۔ شاداب خان چند لمحوں کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی کرنے لگے۔















