کرسٹیانو رونالڈو ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں مقیم ،ماہانہ کرایہ پاکستان روپوں میں 7 کروڑکے قریب ہے

ریاض(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں مقیم ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز بچوں سمیت سعودی عرب کے مہنگے ترین ہوٹل کنگڈم ٹاور کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں رہائش پذیر ہیں، جس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز یعنی (پاکستان روپوں میں 7 کروڑ) کے قریب ہے۔