افغان ٹیم سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر وقار یونس رنجیدہ ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

چنئی(نیوزڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر وقار یونس دوران کمنٹری قومی کرکٹ ٹیم کی افغان ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست پر اتنے رنجیدہ ہوگئے کہ زبان بھی انکا ساتھ چھوڑ گئی۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی۔افغانستان کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے بدترین شکست نے ہر پاکستانی کو غمزدہ کردیا ۔پاکستانی کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی محفلوں میں ٹیم کی کارکردگی پر سخت غم وغصے کا اظہار۔ سابق مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے ہر پاکستانی کے جذبات کی عکاسی کی جن کے چہرے پر افغانستان سے شکست کی تکلیف نمایاں تھی۔ افغانستان کی تاریخی جیت کے بعد کمنٹری باکس میں موجود زمبابوے کے سابق کھلاڑی پومی مبانگوا نے تبصرے کرنا شروع کئے تو کمنٹری پینل میں موجود وقار یونس انتہائی افسردہ نظر آئے اور کچھ بولنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔دو فتوحات اور تین شکستوں کے ساتھ قومی ٹیم اب اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو چنئی میں جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔