نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ

احمد آباد(نیوزڈیسک) بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ورلڈ کپ میچز کے دوران چھٹی ملے گی ۔ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ کپتان روہت شرما سمیت کئی کھلاڑیوں کو بریک دی جائے گی، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد چھٹی ملے گی۔ روہت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل، کے ایل راہول، شریاس ائیر، جسپریت بمراہ، ہاردیک پانڈیا بریک لینے والے کھلاڑیوں میں شامل ۔بھارت کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایک ہفتے کا وقفہ ہے اور اسی وقفے کے دوران بھارتی کرکٹرز کو چھٹی دی جائے گی۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو جبکہ انگلینڈ کے خلاف بھارت کا میچ 29 اکتوبر کو شیڈول ۔ کھلاڑی ایشیا کپ سے اب تک گھروں کو نہیں جا سکے ہیں اور اسی لیے کھلاڑیوں کو ایک ہفتے کے دوران بریک کا آپشن دیا جائے گا، کھلاڑی نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد دو تین روز فیملی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔