رمیز راجہ کے پاس کام کرنے کا موقع تھا—- اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں، عاقب جاوید

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے بعد رمیز راجہ کو خود چلے جانا چاہیے تھا،رمیز راجہ کے پاس کام کرنے کا موقع تھا اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں۔بدھ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں ہر بندہ دکھی دکھائی دیا،بورڈ ملازمین، فرنچائز مالکان سمیت ان کے ساتھی کھلاڑی بھی دکھی دکھائی دیے۔انہوں نے کہا کہ 6 ٹیموں سے پاکستان کرکٹ 200 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی تھی، رمیز راجہ کا رویہ ون مین شو رہا ہے، جسے وہ خود بھی تسلیم کرتے رہے ،نجم سیٹھی ڈپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنا چاہتے ہیں اس سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا،رمیز راجہ کے پاس کام کرنے کا موقع تھا اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں۔