کراچی(نیوز ڈیسک) کپتان بابر اعظم نے ایک سال میں زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ پیر کو نجی ٹی و ی کے مطابق بابراعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں،قومی کپتان نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے ،کپتان بابراعظم نے 2022 میں 2436 رنز بنا کر اعزاز اپنے نام کیا، بابراعظم نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔