اہم خبریں

ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر افغان کھلاڑیوں پر دھن ، دولت کی برسات، ہزاروں ڈالر، جدید آئی فون کا اعلان

شارجہ(نیوزڈیسک) پاکستان کو ٹی 20 میچز میں شکست دینے کے بعد افغان کھلاڑیوں پر دھن دولت کی برسات، ہزاروں ڈالراور جدید آئی فون کے انعامات کا اعلان سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو جدید آئی فون اور 3 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔ ایڈمن اسٹاف کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں