اہم خبریں

مینار پاکستان جلسہ روکنے کی کوشش، پنجاب پولیس کاعثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ ،گرفتار نہ کرسکی

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس کی مینار پاکستان جلسہ روکنے کی ناکام کوشش ، رات گئے سیالکوٹ میں مرکزی رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کے گھر پر چھاپا مارا ۔پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت عثمان ڈار گھر پر موجود نہیں تھے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے رہائشگاہ پر چھاپے پر عثمان ڈار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر دھاوا بولا گیا،چھاپا ایسے مارا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنا ہو۔عثمان دار نے کہا کہ چھاپے کے وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں، چھاپا مار کارروائی مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کروانے کیلئے کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں