نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جتنے میں بری طرح ناکام ، کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی، کوئی بڑا کارنامہ نہ دکھاسکے،سوریا کمار یادیو نے ڈک آؤٹ ہونے کی ہیٹرک کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تینوں میچوں میں سوریا کمار یادیو صفر پر ہی آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ پہلے 2 میچوں میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا شکار بنے اور تیسرے میچ میں اسپن بولر نے انہیں صفر پر گھر جانے پر مجبور کیا۔















