لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا، لاہور قلندرز یا ملتان سلطانز آج فائنل میں آر یا پار ہو جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کیمطابق پی ایس ایل 2023 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم دوسری بار چیمپئن بنے گی، تاہم قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 12 کروڑ روپے کی بڑی رقم ہاتھ لگے گی تاہم رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔















