اہم خبریں

پاکستانی ٹیم 15 ماہ میں 7 ٹیسٹ،8 ون ڈے،25 ٹی 20 میچز کھیلے گی ،پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 15 ماہ کے دوران کھیلے جانے والے میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سری لنکا، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔پاکستان رواں سال نیوزی لینڈ اور افغانستان کیخلاف 8 ون ڈے کھیلے گا جبکہ 50اوورز پر مشتمل ایشیا کپ اور ورلڈ کپ بھی اسی سال شیڈول میں شامل ہے ۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھی بھرپور تیاری کے لیے شاہین 15 میں 25 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں