کابل(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئٹنی سیریز میںافغان کرکٹ ٹیم کیخلاف فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔ذرائع نے کہا کہ ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دینے سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی، شاہین شاہ آفریدی کے آرام کی صورت میں قیادت شاداب خان کو ملنے کا امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ احسان اللّٰہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی ہیں۔















