بابر اعظم کا اعزاز ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)بابر اعظم کا اعزاز ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔پیر کو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2022ء میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے ،کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انجام دیا ہے۔بابر اعظم ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یونس خان نے 2 مرتبہ، انضمام الحق، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان نے ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 54 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔