ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کرد ی گئی

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکیہ زلزلہ متاثرین کے لیے رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت کرد ی گئی۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو ، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی جاچکی ہیں ۔