کراچی(نیوزڈیسک) پی ایس ایل 8 سے قبل 5فروری کو کھیلے جانیوالے نمائشی کرکٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کیلئے ٹکٹ کی قیمت محض 20 روپے مختص کی گئی ، یہ ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف مقامات پر فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں جن میں بولان کرکٹ اسٹیڈیم اور بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی شامل ہیں۔پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے اس نمائشی میچ میں ملک کے نامور کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں، ان کے ہونے والے داماد اور ممتاز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی شادی کی تیاریوں کے سبب میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔تاہم قومی کپتان بابراعظم، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد حسنین اور عمر اکمل جیسے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق میچ میں کسی غیر ملکی کرکٹر کی شرکت کا امکان نہیں ہے
🗓Mark your calendars!
Enjoy the star-studded exhibition match between @PeshawarZalmi vs @TeamQuetta at Bugti Stadium Quetta on 5th February, 2023 🤩
Watch live on PTV Sports pic.twitter.com/8XnYPZQkmO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2023















