اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود کا شادی کے بعد پہلا ٹوئٹ ،اہلیہ کو بہترین ساتھی قراردیدیا۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شان مسعود نے اپنی اہلیہ نیشے خان کے لیے لکھا ہے کہ تم میں مجھے اپنا جیون ساتھی اور بہترین دوست دونوں ملے، ہمارا یہ سب سے خوبصورت سفر ایک ساتھ اسی طرح گزرے۔ انہوں نے شادی کی تقریبات میں آنے والے تمام لوگوں اور مبارک باد دینے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
Nisché in you I get to have both my soul mate and my best friend. May we have the most beautiful journey together
To my parents, family, friends,all guests attending the wedding and those wishing us, thank you from the bottom of my heart. 📸 @DaArtistPhoto pic.twitter.com/Te1ibzjqd4
— Shan Masood (@shani_official) January 28, 2023
شان مسعود نے اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔















