اہم خبریں

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ

کراچی( نیوز ڈیسک ) پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفی دیدیا ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے باعث گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ،باقی کب جائیں گے؟

متعلقہ خبریں