اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

کنگسٹن ( اے بی این نیوز   ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش نے نیدرلینڈ ز کو25رنز سے ہرادیا ۔ 160رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 134رنز بناسکی ۔
بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹو ں پر 159رنز بنائے تھے۔ ۔ اس میچ کے نتیجے کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

سائبرینڈ اینجل بریکٹ نے 33 رنز بنائے۔ وکرمجیت سنگھ نے 26، کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے 25، مائیکل لیفٹ نے 18 اور میکس اوڈوڈ نے 12 رنز بنائے جبکہ آرین دت 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تسن احمد نے دو جبکہ مستفیض الرحمان، تنزید حسن اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کنگسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تنزید حسن نے 35 اور محمود اللہ نے 25 رنز بنائے جبکہ ذاکر علی 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ہالینڈ کی جانب سے آریان دت اور پال وان میک کیرن نے دو دو جبکہ ٹم پرنگل نے ایک وکٹ حاصل کی۔شکیب الحسن کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بنگلہ دیش کی فتح کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
مزید پڑھیں پولیس وین کا ڈکیتی میں استعمال، ڈی ایس پی کا بیٹا رنگے ہا تھوں گرفتار

متعلقہ خبریں