ڈیلس(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ٹی 02 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی شاہینوں نے ڈیلس میں کمرکس لی تاہم پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہوگیا۔
کھلاڑیوں نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا، تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کردیا گیا ۔ پاکستان ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر4 بجے سے 7 بجے تک ٹریننگ سیشن کریگی۔
ڈیلس میں بارش پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن متاثر صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن ممکن ہو سکا #T20WorldCup pic.twitter.com/Ks1jYNSGES
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) June 3, 2024
پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلس میں میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔