ہاکی ورلڈ کپ، ہالینڈ نے چلی کو 0-14 سے شکست دے کر عالمی ریکارڈقائم کردیا

بھوبنیشور (نیوزڈیسک)بھارت میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے پول سی کے ایک میچ میں عالمی نمبر 6 ہالینڈ نے چلی کو 0 کے مقابلے میں 14 گولز سے مات دے دی۔ہالینڈ کی جانب سے جینسین جپ نے 4 اور کپتان تھیری برنکمین نے 3 گول داغے۔اس سے قبل عالمی کپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ 2010 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 0-12 سے ہرا کر قائم کیا تھا۔