پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان کل ہوگا، ذرائع

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کل پریس کانفرنس میں کوچز کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

وائٹ بال کرکٹ کےلیے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن زیر غور ہیں جبکہ ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں پانی کی سپلائی معطل رہنے کا اعلان،وجہ بھی سامنے آگئی

ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کوچ کےلیے اظہر محمود مضبوط امیدوار ہیں۔