سابق کپتان وویمنز کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) سابق کپتان پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان سے ٹیم اور ان کے ساتھی شاک میں آگئے۔ کرکٹر بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔
مریم نواز کی پولیس وردی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔32 سالہ بسمہ معروف کا کہنا تھا کہکرکٹ کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔