ٹی ٹوینٹی سیریز ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کل 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اسی شب اسلام آباد میں اکھٹے ہوں گے، 18اپریل 20اور 21اپریل کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ممالک کی ٹیمیں میچزکھیلیں گی،

مزید یہ بھی پڑھیں:‌کینیڈین حکومت کا عارضی مقیم اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزکے بعدقومی ٹیم انگلینڈ اورآئرلینڈ کا دورہ کرے گی، پاکستان ٹیم اس سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لےگی۔