اہم خبریں

پشاور زلمی کو شکست ،اسلام آبا د یونائیٹڈ نے 29 رنز سے کامیابی حاصل کر لی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی 3 سیکرٹری تبدیل کر دیئے

ایونٹ کے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے تبدیلیاں کرتے ہوئے نوین الحق، آصف علی اور حسیب اللّٰہ کی جگہ محمد ذیشان، عامر جمال اور ٹام کوہلر کیڈمور کو شامل کیا۔

یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جارڈن کاکس، اعظم خان اور حنین شاہ پر مشتمل تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب اور سلمان ارشاد شامل تھے۔

متعلقہ خبریں