ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کوشکست دیدی

برسبین ( نیوزڈیسک )ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 27 سال بعدسنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دیدی ،ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برسبین میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز1،1 سے برابر کر دی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیتکیلئے دیئے گئے 215 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں میزبان آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 207 رنز پرآئوٹ ہو گئی، اسٹیو اسمتھ نے نا قابل شکست 91 رنز اسکور کئے اسکے علاوہ کوئی آسٹریلن بیٹسمین کریز پر نہ جم سکا،یہ ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف 27 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح ہے،ویسٹ ڈیز بائولر لر شمر جوزف نے دوسری اننگ میں 7 وکٹیں لیکر میچ جتوایا،جوزف نے پہلی اننگ میں2 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں ۔