ہاکی ورلڈ کپ 2023، کل مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

نئی دہلی (نیوزڈیسک ) ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں (کل) بروز اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں ،میگا ایونٹ میں کل بروز اتوار دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سپین اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔