دبئی(نیوزڈیسک)معروف اداکارہ طوبی انور کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔جمعرات کو اداکارہ نے مداحوں کوخوشخبری سنانے کیلئے اپنی دو تصاویرانسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ایک تصویر میں وہ دبئی حکام کی جانب سے اپنا گولڈن ویزا وصول کر رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں دبئی کے جھنڈے کیساتھ کھڑی ہیں۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمداللہ! میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومت کی بےحد شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے ملک کے گولڈن ویزا سے نوازا۔آخر میں انہوں نے کہاکہ عرب امارات بھی اب ان کا پنا گھر ہے۔