ایرانی توانائی حکام کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران ( Iran )کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا جواب چار گنا زیادہ ہوگا۔توانائی ماہر جعفر اسدی ( Mohammad Jafar Asadi )کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایک آئل ویل کے بدلے چار آئل ویلز تباہ کیے جائیں گے، اور کسی بھی جارحیت کا سخت اور فوری ( IranWarning)جواب دیا جائے گا۔
ایران نے حتمی شرائط پیش کر دی،تفصیلات سامنے آگئیں،جا نئے
ٕ
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمن یا کسی بھی فریق نے تیل کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا تو ایران خاموش نہیں رہے گا بلکہ بھاری قیمت وصول کرے گا۔ تہران نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا خطے میں بڑے تصادم کو جنم دے سکتا ہے۔جعفر اسدی کے مطابق ایران نے اپنے حامی ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی حمایت کی صورت میں ان کے لیے توانائی تنصیبات محفوظ نہیں رہیں گی۔















