کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارت میں منعقدہ سالانہ بین الااقوامی فلم فیسٹیول شنگھائی کارپوریشن اورگنائزیشن ( SCO ) میں شرکت سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک میں جاری تناؤ کے باعث پاکستان نے شنگھائی کارپوریشن اورگنائزیشن فلم فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جو 27 سے 31 جنوری تک بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں منعقد ہونے والے ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت نہیں کرے گا۔وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلامیہ کے بعد پاکستانی فلمساز اور شائقین جو فیسٹیول کو اپنی قوم کی بھرپور ثقافتی میراث کو اجاگر کرنے کا موقع سمجھتے ہیں، اس فیصلے سے مایوس ہیں۔واضح رہے کہ 2001 سے علاقائی سیکورٹی اتحاد کے تحت شنگھائی کارپوریشن اورگنائزیشن فلم فیسٹیول سالانہ بنیاد پر منعقد ہو رہا ہے جس میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، بھارت اور پاکستان حصہ لیتے ہیں۔