اجمیر شریف (نیوز ڈیسک )بھارت نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کیلئے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کےلئے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیئے اور 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنیوالے پاکستانی زائرین آج اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کےلئے روانہ ہونگے۔
مزید پڑھیں: بادل برس پڑے،سردی میں اضافہ،مزید بارش کی پیشگوئی