Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران نے یورینئم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

ویانا(نیوزڈیسک)عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران نے یورینئم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، ایران یورینئم افزودگی کی سطح کو 60 فیصد تک لے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایران نے یورینئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھا دی ہے، ایران نے نومبر سے یورینئم افزودگی کو ماہانہ 9 کلوگرام تک پہنچا دیا ہے۔